عجب مذاق عجب دل لگی کا سامنا ہے
عجب مذاق عجب دل لگی کا سامنا ہے
ہمارے گھر میں ہمیں بے گھری کا سامنا ہے
کہ موت ہوتی تو اک کھیل ہم سمجھ لیتے
مگر یہاں تو ہمیں زندگی کا سامنا ہے
نہ کل کی یاد نہ کل کی امید باقی ہے
ابھی ابھی کہ ابھی بس ابھی کا سامنا ہے
کوئی تماشا کوئی کھیل دل کو بھاتا نہیں
کسیلا ذائقہ اور بے دلی کا سامنا ہے
عجیب شور و تلاطم ہے روح میں جب سے
کسی کی سبز خنک خامشی کا سامنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.