نمایاں کر دیا اس نے بہار روئے خنداں کو
نمایاں کر دیا اس نے بہار روئے خنداں کو
کہ دی نغمے کو مستی رنگ کچھ صحن گلستاں کو
سنا ہے حشر میں شان کرم بے تاب نکلے گی
لگا رکھا ہے سینے سے متاع ذوق عصیاں کو
یہاں کچھ نخل پر بکھرے ہوئے اوراق رنگیں ہیں
مگر اک مشت پر سے پوچھئے راز گلستاں کو
تمنا ہے نکل کر سامنے بھی عشوہ فرما ہو
کوئی دیتا ہے جنبش پردۂ بیتابیٔ جاں کو
نہ میں دیوانہ ہوں اصغرؔ نہ مجھ کو ذوق عریانی
کوئی کھینچے لئے جاتا ہے خود جیب و گریباں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.