جھنڈے گڑے ہیں باغ میں ابر بہار کے
جھنڈے گڑے ہیں باغ میں ابر بہار کے
قربان جاؤں رحمت پروردگار کے
گلشن میں چند راتیں خوشی کی گزار کے
ابر رواں کے ساتھ گئے دن بہار کے
وہ رنگ اب کہاں چمن روزگار کے
بلبل کے نغمے ہیں نہ ترانے ہزار کے
رسوائی کے دن آئے کسی میگسار کے
آنے لگے سلام چمن سے بہار کے
بیتاب ولولے ہیں ترے انتظار کے
آ اے مری بہار دن آئے بہار کے
ابر سیہ میں برق حسیں لہلہا اٹھی
یا آ گئے وہ سامنے گیسو سنوار کے
اے ابر لے سنبھال کہ ہم ہاتھ سے چلے
اے توبہ الوداع کہ دن آئے بہار کے
باغوں پہ جھوم جھوم کے بادل نہیں اٹھے
گیسو بکھر رہے ہیں عروس بہار کے
آؤ کہ ایسا وقت نہ پاؤ گے پھر کبھی
آتے ہیں روز روز کہاں دن بہار کے
اخترؔ کسی کے گھر سے اس انداز سے چلے
جیسے گزار آئے ہوں سب دن بہار کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.