پر نور ہر گلی ہے محمد کے شہر میں
پر نور ہر گلی ہے محمد کے شہر میں
رحمت برس رہی ہے محمد کے شہر میں
رضواں نہ ہو یقین تو اک بار آ کے دیکھ
جنت سجی ہوئی ہے محمد کے شہر میں
سب کو نوازتے ہیں غنی ہو کہ ہو فقیر
کیا بندہ پروری ہے محمد کے شہر میں
راحت ہے رحمتیں ہیں سکوں ہے قرار ہے
کس چیز کی کمی ہے محمد کے شہر میں
رحمت کی چاندنی میں نہایا ہوا ہے شہر
ہر شئے میں دل کشی ہے محمد کے شہر میں
مضطرؔ رسول پاک کے قدموں میں نکلے جان
بس آرزو یہی ہے محمد کے شہر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.