Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے بھی عشق کرنا چاہیئے تھا

گلشن مدان

مجھے بھی عشق کرنا چاہیئے تھا

گلشن مدان

MORE BYگلشن مدان

    مجھے بھی عشق کرنا چاہیئے تھا

    ہے دریا تو اترنا چاہیئے تھا

    کسی کا عکس رکھ کر آئنے میں

    کبھی سجنا سنورنا چاہیئے تھا

    اگر ملنا تھا مجھ کو زندگی سے

    تو پھر اک روز مرنا چاہیئے تھا

    زمانے میں ہمارا نام ہوتا

    کبھی حد سے گزرنا چاہیئے تھا

    میں اس کے جسم پر ہی تیر پایا

    مجھے دل میں اترنا چاہیئے تھا

    اگر مجھ سے محبت ہی نہیں تھی

    تو وعدے سے مکرنا چاہیئے تھا

    خدا کا خوف ہے گلشنؔ ضروری

    زمانے سے بھی ڈرنا چاہیئے تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے