گلستاں میں زخم الفت سے کوئی خالی نہ تھا
گلستاں میں زخم الفت سے کوئی خالی نہ تھا
خوشبوؤں کے تیر تھے باد صبا کا سینہ تھا
مجھ کو اپنی ذات کے ٹکڑے نظر آتے رہے
انجمن میں ہر کوئی ٹوٹا ہوا آئینہ تھا
صحبت نا جنس میں لے کر پھریں جنس گراں
اہل دل کا روز اول سے یہی روزینہ تھا
اب تو اک مدت سے اس کی دید بھی باقی نہیں
وہ حسیں منظر کہ جس کو دیکھنا کافی نہ تھا
لٹ گیا سو بار لب تک آتے آتے ہر سخن
ورنہ جب دل سے چلا تھا اک عجب گنجینہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.