اگر اس کی نہ میری ہو رہی ہے
اگر اس کی نہ میری ہو رہی ہے
تو یارو بات کس کی ہو رہی ہے
کہیں سورج ملے تو اس سے کہنا
ہماری رات لمبی ہو رہی ہے
میں جس کی چھاؤں میں بیٹھا ہوا ہوں
وہی دیوار ٹیڑھی ہو رہی ہے
کہاں سے آ رہی ہے گرد اتنی
شب مہتاب میلی ہو رہی ہے
کوئی سورج مکھی آیا چمن میں
ہواے گل سنہری ہو رہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.