زیست کے اہتمام جانتی ہے
زیست کے اہتمام جانتی ہے
یعنی آداب شام جانتی ہے
کب رکوں گا چلوں گا میں کس دم
وہ مرا ہر خرام جانتی ہے
میں نکما ہوا محبت میں
وہ مگر سارے کام جانتی ہے
یعنی آزاد ایک پنچھی ہے
یعنی دنیا کے دام جانتی ہے
ٹھیک ہوگا نہیں جہان خراب
وہ یہاں کا نظام جانتی ہے
کچھ گلے اور بہت سی تعریفیں
یعنی سب انتظام جانتی ہے
جی رہی ہے کچھ ایسی عجلت میں
زیست کو تیز گام جانتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.