ممکن ہے زنجیر چھپی ہو کنگن میں
ممکن ہے زنجیر چھپی ہو کنگن میں
غور کرو کچھ جھن جھن بھی ہے کھن کھن میں
آج آنگن چھوٹا لگتا ہے اور گھر بھی
کبھی ہمارے گھر بنتے تھے آنگن میں
آج بھی جانے والے کا حصہ باقی ہے
آج بھی کھانا رہ جاتا ہے برتن میں
جس نے وقت لگا کر مجھ سے عشق کیا
اس نے شادی کر لی آناً فاناً میں
میرا مسلسل رونا سب کے کام آیا
ہر پیاسے کی پیاس بجھی اس ساون میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.