تیرا میرا ساتھ پرانا اچھا تھا
تیرا میرا ساتھ پرانا اچھا تھا
خوابوں میں وہ آنا جانا اچھا تھا
خوشیوں میں آنسو چھلکانا اچھا تھا
اپنے پن کا سہج زمانہ اچھا تھا
دھڑکن بھی تب باتیں کرنے لگتی تھی
آنکھوں سے وہ آنکھ ملانا اچھا تھا
تیز ہوا میں الجھی لٹ پھنس جاتی تھی
ہنس کر تیرا پھر سلجھانا اچھا تھا
ہونٹوں تلک آ کر قصے رک جاتے تھے
یادوں میں پھر بھی کھو جانا اچھا تھا
سوچ میں ہوں اب تم اتنا کیوں بدلے ہو
اک لڑکا بس وہی پرانا اچھا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.