مجھ پہ کر دیتا ہے جادو تننا ہا یاہو
مجھ پہ کر دیتا ہے جادو تننا ہا یاہو
رم بھی کرتا نہیں آہو تننا ہا یاہو
مجھ کو قطرے سے سمندر نہیں ہونے دیتی
جو ہے دیوار من و تو تننا ہا یاہو
کیا تعجب کہ وہ پھوٹی ہو مرے نافے سے
تیرے اطراف کی خوشبو تننا ہا یاہو
اپنے ہی خوں کی مہک رکھتی ہے سر مست مجھے
نہ کھلیں رات کے گیسو تننا ہا یاہو
وہ تو اک راہ سے بھٹکا ہوا جگنو ہے ندیمؔ
تم جسے سمجھے ہو آنسو تننا ہا یاہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.