ہو کے الفت میں گرفتار بہت روتے ہیں
ہو کے الفت میں گرفتار بہت روتے ہیں
زندگی کے یہ طرفدار بہت روتے ہیں
داستاں درد کی ہوتی ہے بیاں آنکھوں سے
خواب ہو جاتے ہیں دشوار بہت روتے ہیں
جیت جاتے ہیں محبت سے محبت والے
اور نفرت کے خریدار بہت روتے ہیں
اپنے حالات سناتا ہوں غزل میں جب بھی
لوگ سن کر مرے اشعار بہت روتے ہیں
اپنے جذبات چھپا کر بڑی آسانی سے
خود کو کر لیتے ہیں مسمار بہت روتے ہیں
عمر بھر دکھ دیے لوگوں نے مگر میت پر
کیسے بنتے ہیں اداکار بہت روتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.