Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بارہا اس بزم میں ہم بن کے بیگانے گئے

اقبال صفی پوری

بارہا اس بزم میں ہم بن کے بیگانے گئے

اقبال صفی پوری

MORE BYاقبال صفی پوری

    بارہا اس بزم میں ہم بن کے بیگانے گئے

    لاکھ چپ بیٹھے مگر نظروں سے پہچانے گئے

    شمع کی لو سے لپٹ کر جل بجھے تو کیا ہوا

    بزم کو کچھ روشنی ہی دے کے پروانے گئے

    اب شریک غم ہیں وہ بھی ان کی آنکھیں بھی ہیں نم

    دیکھ چشم تر کہاں تک تیرے افسانے گئے

    اس گلی سے ہو کے گزرے تھے کبھی دیوانہ وار

    پھر جدھر بھی ہم گئے ہمراہ ویرانے گئے

    کس قدر کیف آفریں تھا نشہ صہبائے عشق

    وہ نظر اٹھی ادھر ہاتھوں سے پیمانے گئے

    لائق پرسش نہ تھے لیکن چلا جب دور جام

    واقف آداب مے خانہ ہمیں مانے گئے

    کون اے اقبالؔ یوں ہم کو یہاں پہچانتا

    اپنی خوشبو ہی سے ہم گلشن میں پہچانے گئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے