اس پیار میں جو جل گیا
دلچسپ معلومات
ڈرامہ : جانِ جہاں-2023
اس پیار میں جو جل گیا
سمجھو خدا اسے مل گیا
تیرے ذکر میں میرا ذکر ہو
پھر ہاتھوں سے یہ دل گیا
تیرا عشق جو طاری ہوا
بن کے لہو جاری ہوا
رگوں میں دوڑے جنون بن کر
تو ساتھ رہنا سکون بن کر
تیرا عشق جو طاری ہوا
تنہا تنہا کیوں مرنا ہے آج جی لیں ذرا
عشق لازم تب ہوتا ہے راضی ہو خدا
میرے دل کا تیرے دل سے ایسا رابطہ
ٹوٹے دل کی تو ہی تمنا تو ہی آسرا
تو ہی میری پہلی تمنا تو ہی آخری چاہت ہے
عشق یہ میرا پاک ہے اتنا جیسے کوئی آیت ہے
تجھ کو میرے ساتھ ہے رہنا جیسے رہتی عادت ہے
تیرا عشق جو طاری ہوا
بن کے لہو جاری ہوا
ایک میں ہوں یاد ہے تیری اور عالم تنہائی
درد دیے ہیں اتنے تو نے جان لبوں تک آئی
وقت ٹھہر جا بس دو پل کو وہ ملنے کو آئی
تیرا عشق جو طاری ہوا
بن کے لہو جاری ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.