سید رضوان راوی 2002ء میں پربھنی، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ اسکول کے زمانے سے اردو زبان و ادب سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ دکن کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مشاعروں، ادبی نشستوں اور شعری مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں، جہاں ان کے کلام کو سامعین اور اہلِ سخن کی پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان کی شاعری مختلف ادبی رسائل و جرائد میں بھی شائع ہو چکی ہے۔ ان کے نزدیک شاعری اردو کی لسانی، تہذیبی اور ادبی روایت کو محفوظ رکھنے اور نئی نسل کو اس سے جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔