قلفی
بہت میٹھی ہوں میں بہت خوب ہوں میں
ہر اک بچے بچی کو مرغوب ہوں میں
سفیدی مری دودھ سے بھی زیادہ
ہے اوڑھا ہوا برف جیسا لبادہ
ملائم ہوں کھوئے کی مانند بچو
ذرا مجھ کو منہ سے لگا کر تو دیکھو
کئی رنگوں میں اور کئی خوشبوؤں میں
میں ملتی ہوں ہر طرح کی محفلوں میں
ذرا مجھ کو پہچان کر تو بتانا
میں کیا ہوں کہاں پر ہے میرا ٹھکانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.