سب سے پیارا ہے اپنا وطن دوستو
پھول ہر قسم کے کھل رہے ہیں یہاں
کتنا دلکش ہے رنگ چمن دوستو
ملک دنیا میں یوں تو کئی ہیں مگر
سب سے پیارا ہے اپنا وطن دوستو
سرزمیں ہے یہ چشتی مہاویر کی
گاندھی سردار اقبال اور میر کی
خوبیوں میں یہ اپنی مثال آپ ہے
ایسی کوئی نہیں انجمن دوستو
آدمیت شرافت کا مسکن ہے یہ
درد مندی مروت کا مسکن ہے یہ
جن سے شاداب رہتی ہے انسانیت
ہے ان اقدار کا یاں چلن دوستو
پیار سے دل یہاں سب کا سرشار ہے
یہ زمیں ہیر رانجھا سے گلزار ہے
اس کی رعنائیاں اب بھی ہیں پر کشش
آج بھی ہے وہی بانکپن دوستو
اور بھی یوں زمانے میں فنکار ہیں
خاص انداز کے ہم پرستار ہیں
رنگ گہرا ہے حب وطن کا یہاں
منفرد ہے یہ طرز سخن دوستو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.