دل سرد ہوا
دل سرد ہوا
اب شام حسیں
آئے بھی تو کیا
سینے میں کہیں
وہ درد نہیں
دن بیت گئے
میں نے اس کو
کب یاد کیا
آنکھوں میں مری
اس کی صورت
دھندلا سی گئی
ہاں دل میں مرے
وہ عشق کی لو
جو دائم تھی
کجلا سی گئی
اب دل ہے مرا
صحرا صحرا
معبود مرے
جس جا میں ہوں
اس جا کتنا
سناٹا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.