Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یوم جمہوریت مبارک ہو

نعیم نجمی

یوم جمہوریت مبارک ہو

نعیم نجمی

MORE BYنعیم نجمی

    اے مرے پیارے دیش کے لوگو

    اے مرے بھائیو مری بہنو

    اے مرے ملک کے جواں مردو

    میرے ہندوستان کے ویرو

    جشن جمہوریت کے اوسر پر

    ایک دوجے سے یہ کہو مل کر

    جشن جمہوریت مبارک ہو

    جشن جمہوریت مبارک ہو

    آج کا دن بڑا مبارک ہے

    آج کے دن کا احترام کرو

    آج کے دن بنے تھے وہ قانون

    جن سے آزادی بولنے کی ملی

    جن سوتنترتا قلم کو ملی

    لیکن اس کا نہیں تھا علم ہمیں

    بھائی بھائی ہی ایک دوجے سے

    دشمنوں کی زبان بولیں گے

    ہے ابھی وقت کھول لو آنکھیں

    اے مرے ملک کے جواں مردو

    میرے ہندوستان کے ویرو

    آج کا دن بڑا مبارک ہے

    آج کے دن کا احترام کرو

    آج کے دن بنا تھا جو قانون

    اس کی مریادہ کو رکھو قائم

    مل کے کھاؤ یہ آج پھر قسمیں

    بھائی بھائی ہیں ایک دوجے کے

    قوم و مذہب کی جنگ ختم کرو

    گھنٹیاں مندروں میں بجنے دو

    مسجدوں میں اذان ہونے دو

    جشن جمہوریت کے اوسر پر

    ایک دوجے سے یہ کہو مل کر

    یوم جمہوریت مبارک ہو

    جشن جمہوریت مبارک ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے