محبت کا پیراڈاکس
مجھے اس کی محبت نے بہت الجھن میں ڈالا ہے
مجھے اک دن کہا اس نے
بدل کر عادتیں اپنی
میں اب محسوس کرتا ہوں
جو میں تھا اب نہیں ہوں میں
نیا اک شخص ہوں اب میں
بتاؤ کیا وہی ہوں میں
اگر میں ہوں وہی تو پھر خوشی تو بوجھ تھی مجھ پر
مگر میں مسکراتا ہوں
محبت تھی کتابوں سے
کتابیں اب نہیں پڑھتا
اگر میں وہ نہیں ہوں تو پکارا جا رہا ہوں کیوں
پرانے نام سے اب بھی
مرے نقش و نگار اب بھی
مرے ہم نام جیسے ہیں
بہت الجھن میں ڈالا ہے مجھے اس کی محبت نے
کبھی بھی حل نہیں ہوگا
محبت کا یہ پیراڈاکس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.