واہمے
کل رات کہ چاند ڈھل رہا تھا
کوئی مرا دل مسل رہا تھا
تو تھا کہ ترا خیال تھا وہ
کوئی مرے ساتھ چل رہا تھا
پتوں پہ مچل رہے تھے سائے
ہر پھول دیا سا جل رہا تھا
ایسے میں ترے خیال سے بھی
جی تھا کہ نہیں بہل رہا تھا
سینے کے ادھڑ رہے تھے ٹانکے
جیسے کوئی دل کو مل رہا تھا
الجھے ہوئے واہموں کا لاوا
چہرے پہ ابل ابل رہا تھا
اس وقت نجانے تو کہاں تھا
گم صم سا تھا یا مچل رہا تھا
یادوں میں یونہی گھرا تھا تو بھی
یا دوستوں میں بہل رہا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.