اے والی و رب کون و مکاں
ڈوب گئی خاموشی میں مغرب کی اذاں
کیسا سکوت ہے والی و رب کون و مکاں
الحمد للہ رب العالمین
سب تعریف خدا کی جو ہے بہت عظیم
بارش سے نکھرا نکھرا شفاف فلک
نیلا نیلا حد نظر تک پھیلا ہے
سبزے کی مخمل سے ڈھکی ہے نرم زمین
الحمد للہ رب العالمین
سب تعریف خدا کی جو ہے بہت عظیم
کیسی سوچ نے میرے دل میں چٹکی لی
کیسے دھیان سے میری آنکھیں بھر آئیں
سینے میں کیوں سناٹا سا چھایا ہے
یہ میرے سجدے میں تذبذب کیسا ہے
لب پر دعائیں آ کے بنیں کیوں بے معنی
جیسے میرا اندر ہو سنسان اجاڑ
کوئی تو آئے کوئی تو آ کر دستک دے
کیسے کھولوں اپنے دل کے بند کواڑ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.