گھر
گھر جہاں گونجتی ہے کلکاری
گھر جہاں کھیلتی ہے وہ پیاری
گھر جہاں شانتی ہے چین بھی ہے
گھر جہاں عکس نور عین بھی ہے
گھر جہاں پالنے میں ہے بچپن
گھر جہاں زندگی ہے اک درپن
گھر جہاں خوشبوؤں کا ڈیرا ہے
گھر جہاں ہر گلاب میرا ہے
گھر جہاں روشنی برستی ہے
گھر جہاں رنگ کیف و مستی ہے
گھر جہاں ہر خوشی میسر ہے
گھر جہاں روح تک معطر ہے
گھر جہاں والدین رہتے ہیں
گھر جہاں پیار دھارے بہتے ہیں
گھر جہاں مسکرائیں بھائی بہن
گھر جہاں دور ہو ہر ایک تھکن
گھر جہاں غم خوشی میں ڈھل جائے
گھر جہاں غم کا دم نکل جائے
گھر جہاں کے لئے کمایا جائے
گھر جہاں جا کے پھر نہ آیا جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.