وعدہ
بھٹک رہے ہیں فراموشیوں کے کہرے میں
دلوں میں یاد شب گمشدہ جگائے ہوئے
سلگتے بجھتے ہوئے دور آس کے جگنو
تمہاری راہ میں کب سے ہوں میں ستارہ بکف
محبتوں کے زمانے کا بوجھ اٹھائے ہوئے
غلط نہ سمجھو مرے غم کا اعتبار کرو
گھنیری شام جہاں دونوں وقت ملتے ہوں
شفق کے زینے پہ تم میرا انتظار کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.