بلا عنوان
ایک معصوم سی بچی کی ہنسی
اس کے کھلتے ہوئے چہرے کا کنول
نام کیا اس کا رکھوں
جیسے تاریک فضاؤں میں ستارہ ہو کوئی
جیسے بنجر سی زمینوں کے بیچ
عطر قدرت سے گلستاں مہکے
اس کا عنوان ہو کیا
وہ ہنسی جس کا کوئی مول نہیں
وہ ہنسی جس کا حسیں تر چہرہ
مصلحت کی کسی چادر سے نہیں ہے آگاہ
ایک معصوم سی بچی کی ہنسی
اس کے کھلتے ہوئے چہرے کا کنول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.