ہم زاد
رات ویران ہے
میرے دل کی طرح رات کا کوئی ساتھی نہیں
جو کسی وقت شانے پہ احساس کا ہاتھ رکھ کر کہے
خستہ دل مت بنو زندگی کا سفر اتنا مشکل نہیں جتنا سمجھے ہو تم
کتنے بھولے ہو تم
رات ویران ہے
یہ مری آنکھ میں پھیلتے بے حد و بے بہا دشت کا عکس ہے
رات کی گود میں راکھ کرتی ہوئی بے کلی کا اندھیرا ہے اور موت کا رقص ہے
رات ویران ہے
اس کے پہلو میں میرے اذیت زدہ آنسوؤں کی طرح
دل جلاتے ہوئے کرب اور بے کلی کے سوا کچھ نہیں
اس اداسی کے منظر میں میں ہوں یا اعصاب کو توڑتی رات ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.