عرفان
دل پاگل ہے آگ پہ مچلے اپنا آپ جلائے
شعلوں سے وہ آنچ اٹھے جو کندن کو شرمائے
دل پاگل ہے صحراؤں سے اپنی پیاس بجھائے
امرت مانگے زہر ملے اور ہنس ہنس کر پی جائے
دل پاگل ہے جھونکا بن کر ہر سو پھول کھلائے
کانٹوں کے سینے میں اترے سب کا روگ مٹائے
دل پاگل ہے خاک پہ سوئے زخموں کو سہلائے
گہری سوچ میں ڈوبے ابھرے دکھ بھی سکھ بھی پائے
دل پاگل ہے پاگل پن میں کیا کیا بھید بتائے
تیری پوجا کرتے کرتے آپ خدا بن جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.