سورج کی تقصیر
ایک برابر آدمی سبھی غریب امیر
صدیوں پہلے کہہ گیا بات یہ ایک فقیر
کالے گورے ایک سب آج بنے قانون
صدیوں پہلے ہو چکی نافذ یہ تعزیر
علم نے آج اوہام کو باطل دیا قرار
صدیوں پہلے پڑھ چکی دنیا یہ تحریر
ڈھونڈیں اب تک فلسفی ہستی کا مفہوم
صدیوں پہلے کر گیا اک امی تفسیر
آج کی بات کو ہر کوئی مانے اچھی بات
صدیوں پہلی بات کو جانیں سبھی حقیر
چمگادڑ ہیں راس ہے ہم کو کالی رات
انجمؔ اندھے آپ ہم سورج کی تقصیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.