مجبوری
وصال و ہجر کی باتیں پرانے قصے ہیں
شکست دل تو بڑی عام سی کہانی ہے
نئے زمانے میں جذباتیت سے کام نہ لو
وہ اک ذرا سی شرارت ہی کیا محبت تھی
مجھے بتاؤ تو سچ مچ یقین ہے تم کو
پھر آپ مل نہ سکے آخری پیام کے بعد
ہمیں بھی صبر سا آ ہی گیا تھا رو رو کے
مگر جو گزری ہے دل پر وہ آپ کیا جانیں
سنا ہے پچھلے دنوں دوستوں کی محفل میں
چلے تھے آپ کہ تردید جرم عشق کریں
مگر جھجک سے گئے کچھ ہمارے نام کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.