اپنا اظہار
کسے خبر تھی کہ موت کے بعد
ساری آنکھیں تمام چہرے مرے لیے سوگوار ہوں گے
محبتوں کے گئے دنوں پر نثار ہوں گے
نہ کوئی دشمن
رقابتوں کے بلند ٹیلوں سے زرد رسوائیوں کے پتھر اٹھائے گا
اور نہ کوئی ساتھی
وفا کے لشکر سے گھیر کر ظلم کی فصیلوں میں لائے گا
مجھ کو علم ہوتا
تو اور کچھ دیر جسم و جاں سے بہے لہو کو گواہ کرتا
ہزیمتوں سے نباہ کرتا
یہ چاہتیں یہ عقیدتیں زیست بیت جانے سے پیشتر
اپنا اپنا اظہار چاہتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.