عشق
میرے سینے کی اس زرخیز زمیں پر
کس نے اپنے پیار کے بیج بوئے ہیں
جس کے عوض
ایک اچھی فصل تیار ہوئی ہے
اور وہ پاگل
اپنی لہراتی ہوئی فصل بھی
کاٹنا بھول گیا ہے
بھول گیا کہ وہ ہے اس دھرتی کا مالک
بھول گیا کہ وہ ہے اس کھیتی کا خالق
شاید اس کو کچھ یاد آئے
شاید وہ پھر سے اپنے کھیتوں کی جانب
ہنسیا لے کر فصل کاٹنے
پھر سے آئے
بس اتنی امید پہ اب تک
اس کی کھیتی ہری بھری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.