فریب رنگ
میز پر گلدان ہے گلدان میں کاغذ کے پھول
پھول جن میں رنگ ہے آہنگ ہے خوشبو نہیں
لیکن اس کے باوجود
ایک تتلی ناچتی گاتی تھرکتی جھومتی
آ رہی ہے ان تہی دامن گلوں کو چومنے
دیکھ اے تتلی اگر تو واقعی مجبور اپنے دل سے ہے
تو نے ان پھولوں میں پایا ہے اگر کچھ دل نوازی کا سراغ
دور ہی سے دیکھ ان کو دور ہی سے پیار کر
پاس جائے گی تو کھل جائے گا ان کی دل نوازی کا بھرم
اور اپنی آس کو مجروح کر بیٹھے گی تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.