Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں اپنے لیے ہوں

محمود شام

میں اپنے لیے ہوں

محمود شام

MORE BYمحمود شام

    میں ہوں اور تحقیق میں ہوں

    کہ میرے لیے سب سے کامل صداقت یہی ہے

    مجھے کیا خبر ہے

    کہ تم کون ہو

    اور وہ کون ہے

    کہ میں تو فقط خود کو محسوس کرتا ہوں

    سنتا ہوں

    اور دیکھتا ہوں

    مری ساری اچھائیاں اور بدیاں بھی میری ہیں

    میرے لیے ہیں

    کہ میں نے جو آشوب جھیلے وہ میرے تھے

    میرے لیے تھے

    میں ان میں نہیں ہوں

    جو ابلیس پر اپنے سارے گناہوں کا الزام دھرتے ہیں

    اور خوبیوں کو کسی کا کرشمہ سمجھتے ہیں

    اگر نیکیوں کے شرارے

    بدی کے شگوفے

    کہیں اور کھلتے ہیں

    اور میرے اعمال ان کا فقط عکس ہی ہیں

    تو میں کون ہوں

    کس لیے ہوں

    یہ سارے ہیولے مرے واسطے آج بے رنگ ہیں

    رنگتیں اور خوشبو تو میرے تسلط میں ہیں

    اور میں ایک خاکہ ہوں

    جس میں مجھے آپ ہی رنگ بھرنے ہیں

    خوشبو بسانی ہے

    میں ہوں

    میں اپنے لیے ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے