انسان کا سوال
مہکتے ہوئے لالہ زاروں میں دیکھو تو میں ہوں
چمکتے ہوئے چاند تاروں میں دیکھو تو میں ہوں
ادھر میں ادھر میں
سفینہ سفینہ بھنور ہی بھنور میں
سمندر کی لہروں میں دیکھو
کناروں میں دیکھو
تو میں ہوں
نہیں میں نہیں ہوں
چمن میں ترا عکس ہے
ہر نظارے میں تو ہے
سکوت شب ماہ تو ہے
سلگتے ہوئے ہر ستارے میں تو ہے
گل تر میں تو ہے شرارے میں تو ہے
سمندر کی ہر موج میں تو کنارے میں تو ہے
مگر وہ جنازہ جسے لوگ لے جا رہے ہیں
نہ تو ہے نہ میں ہوں
بتا تو کہاں ہے بتا میں کہاں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.