آپ بیتی
کی گئی گرم روی کی تصدیق
برف زاروں کی زبانی مجھ سے
لازمانی کے شبستاں میں بپا
ہوئی لمحات فشانی مجھ سے
لا مکانوں کے مکیں سیکھ گئے
ہنر نقل مکانی مجھ سے
وادی و کوہ و بیابان وجود
پا گئے اپنے معانی مجھ سے
سبزہ زاروں کے ہزاروں امکان
مانگتے رہ گئے پانی مجھ سے
کیا رہا میری تگ و دو کا مآل
نہ سنو اب یہ کہانی مجھ سے
چھا گیا مجھ پہ سمندر کا جلال
چھن گئی تاب روانی مجھ سے
ہوں محبؔ مصرع اول اپنا
نہ لگا مصرع ثانی مجھ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.