ہم آ رہے ہیں
ہوا کے جھونکوں
گرج کی لہروں
چمکتی بجلی کے سرخ کوڑوں
سے بھی سبک تر
ہم آ رہے ہیں
تمہاری شاداب کھیتیوں کو
غنیم کی آگ سے بچانے
تمہاری گل رنگ وادیوں پر
جمی ہوئی زردیوں
کے سفاک پاسبانوں کی راکھ اڑانے
ہم آ رہے ہیں
ہماری نظریں ہیں برق خاطف
ہمارے بازو دمکتے خنجر
اسی یخ آلود رات کے آخری پہر میں
بہار کے خوش گوار سورج کی دھوپ بن کر
ہم آ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.