Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لوٹنا پڑا مجھ کو

اردم علی شاہ

لوٹنا پڑا مجھ کو

اردم علی شاہ

MORE BYاردم علی شاہ

    بعد ایک عرصے کے

    دیکھا میں نے اس کو جب

    ایسا لگتا تھا جیسے

    آفتاب آنگن میں

    یوں ہی ہو اتر آیا

    بے نقاب تھا چہرہ

    زلف بکھری تھی اس پر

    اور لباس کالا تھا

    اس کی آنکھوں میں کاجل

    تھا سجا ہوا ایسے

    جیسے کالی آندھی میں

    خوب ساری بارش ہو

    ابرو ایسے تھے جیسے

    نوک دار تلواریں

    مختصر یہ کہتا ہوں

    سارے نقش بہتر تھے

    دل نے یہ کہا مجھ سے

    حال دل بیاں کر دے

    کب تلک رہے گا تو

    ایسے اجنبی بن کر

    حال دل سنا اس کو

    اور سبھی عیاں کر دے

    پر میں ٹھہرا تھا بزدل

    کہہ نہ پایا حال دل

    کر بھی سکتا کیا تھا میں

    خیر ہو بھی کیا جاتا

    لے کے اپنے ارماں کو

    لوٹنا پڑا مجھ کو

    خواب یوں ہی بکھرے تھے

    ٹوٹ سا گیا دل بھی

    دل کو لے کے ہاتھوں میں

    لوٹنا پڑا مجھ کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے