شکست خوردہ
چلو پھر لوٹ جاتے ہیں
کہ رستہ جان لیوا ہے
یہاں رسموں کے پھندے
اور رواجوں کے جو مقتل ہیں
ہم ان میں سرخ رو ہونے کی اہلیت نہیں رکھتے
ہمارے پاس
دولت کا بھی کوئی مورچہ کب ہے
ہمارے ہاتھ میں
نام و نسب کے تیر بھی کب ہیں
چلو جانم کسی اگلے جہاں کی
آس رکھتے ہیں
جہاں شاید کہیں
اہل محبت چین پاتے ہیں
چلو ہم لوٹ جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.