رد عمل
غم کی پازیب بجی، کھل گئے زخم کئی
جل اٹھے دل کے دئے
تیرگی چھٹ کے رہی
رات کے پچھلے پہر
چاندنی رونے لگی
وا ہوا پھول کا در آنکھ خوشبو کی کھلی
یوں ہوئی بارش رنگ
کھل گئی دل کی کلی
یوں چلی باد صبا
یاد کی ریت اڑی
فکر کی دھوپ چڑھی آج جاگی ہے گلی
جب ہوا بند گجر
روشنی ڈوب گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.