عالم ارواح
مرے نزدیک بیٹھو تم
مری اک بات سن لو تم
مرے جذبات سمجھو تم
میں وہ لڑکی نہیں
جو سب سے اپنا حال دل کہہ دوں
مگر تم سے میں اپنے دل کا سارا حال کہتی ہوں
بہت اپنے سے لگتے ہو
مجھے معلوم ہے شاید
کہ کیوں اپنے سے لگتے ہو
سنو تم کو بتاتی ہوں
کہ اس دنیا میں آنے سے کہیں پہلے وہ دنیا تھی
جہاں رب نے سبھی روحوں کو بالکل ساتھ رکھا تھا
وہاں اک دوسرے سے جو بہت نزدیک روحیں تھی
خدا نے ان کے دل میں قدرتی الفت بسائی تھی
کہ ان روحوں میں تو ہم دونوں کی روحیں بھی شامل تھیں
ہم اس دنیا میں آئے عالم ارواح میں مل کر
تبھی تم سے الگ سی انسیت محسوس ہوتی ہے
ہے کتنا خوبصورت درمیاں یہ رابطہ اپنا
کھلا یہ راز اب جا کر
کہ کیوں اپنے سے لگتے تھے
سنو پھر یاد تم رکھنا
ہمیشہ ساتھ تم رہنا
تمہیں ہی دوست مانا ہے
تمہیں اک دوست ہو میرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.