ہنسی
چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم کتنا ہنسے تھے
بے مقصد بے بات ہنسی کا دھارا پھوٹا
تم نے پوچھا یہ دیوانہ پن کیسا ہے
اتنی ہنسی تو راس نہیں آتی کلیوں کو
میں نے کہا تھا آج مجھے کھل کر ہنسنے دو
کھل کے ہنسے تو برسوں گزرے صدیاں بیتیں
لمحہ لمحہ پل پل ہم چپ چاپ جلے ہیں
آج تو کھل کر ہنس لیں کل پھر جلنا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.