سفر تمام ہوا
کرب جھنجھلاہٹ اداسی بے بسی نفرت گھٹن
عمر بھر کی بے دلی کا بوجھ برسوں کی تھکن
زندگی کے جادۂ ویران کی تنہائیاں
راستہ روکے کھڑی ہیں اپنی ہی پرچھائیاں
راہ رو گھبرا رہا ہے کیا کرے جائے کدھر
مضطرب سے ہو گئے ہیں کچھ تھکے ہارے قدم
بڑھ رہا ہے انتشار دیدہ و دل دم بہ دم
گرنے ہی والا ہے کون آئے گا بازو تھامنے
موت کی خندق ہے دھندلاتی نظر کے سامنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.