لوح غیر محفوظ
وقت کی یہ گراں مایہ تصویر ہم
غیر محفوظ لوحوں پہ لکھنے کو مجبور ہیں
اہل فکر و نظر
آج ایسے ستم پیشہ موسم میں محصور ہیں
جہاں حرف و معنی جہالت لگے
متاع ہنر ایک تہمت لگے
جہاں روشنی آگ ہے دھوپ ہے
صداقت حماقت کا بہروپ ہے
کوئی قدر ضبط یقین میں نہیں
کوئی معجزہ آستیں میں نہیں
اپنے الفاظ سے کتنے نادم ہیں ہم
ہجوم اجل میں انہیں چھوڑ سکتے نہیں
مرگ آغاز دھارے کا منہ موڑ سکتے نہیں
آج کا المیہ لکھیں کس لوح پر
کوئی تحریر ان بارشوں کی رتوں میں ٹھہرتی نہیں
یہ آشوب کیونکر رقم ہو
کہ ہر لوح محفوظ اب غیر محفوظ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.