آپ کی محبت میں جان و دل لٹانا ہے
آپ کی محبت میں جان و دل لٹانا ہے
آپ سے مجھے آقا عشق والہانہ ہے
آرزو ہے یہ دل کی پھر مدینہ جانا ہے
مصطفیٰ کو رو رو کر حال دل سنانا ہے
مصطفیٰ کی محفل میں با ادب عقیدت سے
مدحت محمد میں شعر گنگنانا ہے
پھر در محمد میں حاضری عطا ہو جائے
التجا خدا سے یہ میری عاجزانہ ہے
آپ شافع محشر آپ قاسم کوثر
آپ کی شفاعت سے خلد ہم کو جانا ہے
کس طرح شہہ دیں کے معجزے میں گنواؤں
زندگی کا ہر لمحہ ان کا معجزانہ ہے
خوف کیا ہو محشر کی تیز دھوپ کا مہروؔ
دامن محمد کا سر پہ شامیانہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.