جذبہ و لفظ کی گل فشانی میں ہے
جذبہ و لفظ کی گل فشانی میں ہے
لطف سرکار کی مدح خوانی میں ہے
سرفرازی یہاں کامیابی وہاں
میرے آقا کی بس مہربانی میں ہے
گفتگو جس نے سن لی وہ مومن ہوا
کیا اثر آپ کی خوش بیانی میں ہے
کیا بگاڑے گا اس کا زمانہ بھلا
جو حضور آپ کی پاسبانی میں ہے
دل بہلتا تو ہے چاند تاروں سے بھی
دل کو تسکین پر نعت خوانی میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.