Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصطفیٰ کی آمد ہے گھر کو جگمگانا ہے

شاکر رضا بدایونی

مصطفیٰ کی آمد ہے گھر کو جگمگانا ہے

شاکر رضا بدایونی

MORE BYشاکر رضا بدایونی

    مصطفیٰ کی آمد ہے گھر کو جگمگانا ہے

    ہر طرف ولادت کی محفلیں سجانا ہے

    آمد شہ والا سنیو مبارک ہو

    عشق میں شہہ دیں کے ہر گلی سجانا ہے

    سرور دو عالم کی خوش نما ولادت پر

    عاشقو تمہیں گھر کے بام و در سجانا ہے

    پھول مسکراتے ہیں خوشبوئیں لٹاتے ہیں

    تتلیوں کے ہونٹوں پر آپ کا ترانہ ہے

    مسجدوں میں گلیوں میں گلستاں میں صحرا میں

    جشن ان کی آمد کا ہر جگہ منانا ہے

    سنیو چلو لے لو عاشقو چلو لے لو

    رحمتوں کا بٹنے کو آ گیا خزانہ ہے

    چھا گئی ہے تاریکی ہر طرف اندھیرا ہے

    ذکر سے پیمبر کے ظلمتیں مٹانا ہے

    زندگی خدا رکھے عاشقی خدا رکھے

    جشن مصطفیٰ شاکرؔ ہر برس منانا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے