میں نصیب ور ہوں کہ میرے دل میں حضور ہیں
میں نصیب ور ہوں کہ میرے دل میں حضور ہیں
مجھے روشنی کی طلب نہیں کہ وہ نور ہیں
یہ جو میرے چہرے کو راس ہے تر و تازگی
یہی راز ہے کہ حضور وجہ سرور ہیں
مجھے ان سے عشق ہوا کہ اچھے نصیب تھے
ارے بے خبر وہ حبیب رب غفور ہیں
مجھے ناز ہے کہ میں امتی ہوں رسول کا
وہ رسول جو کہ ہر امتی کا غرور ہیں
کوئی بادشاہ بھی ان کے سامنے کچھ نہیں
جو گداگران شفیع یوم نشور ہیں
وہ جو مہرباں ہیں تو غم نہیں کسی بات کا
کہ ہماری کتنی خطائیں کتنے قصور ہیں
ہمیں ہر طرح کی خوشی نصیب ہوئی سحرؔ
مگر ایک غم ہے کہ ان کے شہر سے دور ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.