Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی مانے نہ مانے تم ہی تم ہو بالیقیں تم ہو

شمس الدین تاباں

کوئی مانے نہ مانے تم ہی تم ہو بالیقیں تم ہو

شمس الدین تاباں

MORE BYشمس الدین تاباں

    کوئی مانے نہ مانے تم ہی تم ہو بالیقیں تم ہو

    شہ‌ لولاک بے شک صاحب عرش بریں تم ہو

    بہ امر رب ز آدم تا بہ ایں دم کار فرما ہے

    وہ روح اولیں تم ہو وہ عقل اولیں تم ہو

    تمہاری سر نوشت زندگی کا نام قرآں ہے

    وہ چلتی پھرتی اک تصویر قرآن مبیں تم ہو

    نہیں تم سا حقیقت میں صداقت میں امانت میں

    حقیقت میں ہر اک حق و صداقت کے امیں تم ہو

    دلوں سے کفر کی ظلمت مٹائی شرک ذہنوں سے

    منور دو جہاں جن سے ہیں وہ ماہ مبیں تم ہو

    عذاب اجتماعی پھر نہ آیا جب سے تم آئے

    زمانہ معترف ہے رحمۃ اللعالمیں تم ہو

    کرو پھر پیرویٔ اسوۂ حسنہ بنو رہبر

    زمانہ منتظر ہے جن کا وہ عہد آفریں تم ہو

    غلاموں کو مدینے میں بلا کر شاد فرماؤ

    کہیں بندے کہیں آقا کہیں ہم ہیں کہیں تم ہو

    دکھا دو پھر سے تاباںؔ کو جمال اپنا شۂ والا

    ان آنکھوں میں بھی آ جاؤ کہ اس دل کے مکیں تم ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے