آپ کا رنگ محبت یا نبی
آپ کا رنگ محبت یا نبی
ہے جہان دل کی زینت یا نبی
ہر مسافر کی ضرورت یا نبی
آپ ہیں نور ہدایت یا نبی
یہ مرے اشک ندامت یا نبی
ہیں طلب گار شفاعت یا نبی
آپ تو جنت میں ہوں گے اس لئے
ہے مجھے جنت کی چاہت یا نبی
ہے تمنا میم لکھوں اور میں
چوم لوں گر ہو اجازت یا نبی
ناز ہے قسمت پہ اس کی خواب میں
ہو گئی جس کو زیارت یا نبی
رشک آئے کیوں نہ اپنی ذات پر
آپ سے ہے میری نسبت یا نبی
آپ وجہ رونق کل کائنات
آپ کے دم سے ہے رنگت یا نبی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.