وہی ہے باعث تخلیق ہستی عالم
وہی ہے باعث تخلیق ہستی عالم
وہی ہے مظہر انوار نازش آدم
صداقتوں کا پیمبر حقیقتوں کا امیں
لطافتوں کا مرقع کمال حسن شیم
خدا سے مانگے وہ بخشش ہر آدمی کے لئے
بشر سے مانگے وہ تسبیح خالق اعظم
وہ نفرتوں کی خلیجوں کو پاٹنے والا
وہ جس کے خلق سے دشمن بھی بن گئے ہمدم
وہی ابد کے سفر میں ہے آسرا سب کا
ازل سے جس کی ہے سب پر نوازش پیہم
اسی پہ بھیج درود و سلام اے واصفؔ
اسی کے فیض سے قائم ہے عاصیوں کا بھرم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.